این ڈی ایم اے کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں: ناصر حسین شاہ 

      این ڈی ایم اے کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں: ناصر حسین شاہ 

  

 کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ عوام کی خدمت کی خاطر تمام اداروں کے ساتھ تعاون کی روش کو جاری رکھے گی، این ڈی ایم اے کی جانب سے کراچی کے لئے اقدامات کے انعقاد کو سراہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ناصر حسین شاہ نے میڈیا کو جاری بیان میں کیا۔ وزیر بلدیات سندھ کے مطابق کراچی کے حدود و اربعہ، آبادی اور مسائل کی نوعیت کے مطابق اس امر کی شدید ضرورت تھی کہ وفاقی حکومت بھی قدرتی آفات اور غیر معمولی حالات میں اپنا کردار ادا کرے، چنانچہ وزیر اعظم کی جانب سے این ڈی ایم کو کراچی کے مسائل کے لئے کردار ادا کرنے کے احکامات حوصلہ افزا ہیں۔ وزیر اعلی سندھ نے چیئرمین این ڈی ایم سے ملاقاتوں میں ان کو شہر کے مسائل اور زمینی حقائق کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کردی ہے اور اس بات کا مکمل طور پر یقین بھی دلا دیا ہے کہ سندھ کے عوام کی بہتری کی خاطر وفاقی حکومت جو بھی قدم اٹھائے گی، حکومت سندھ اس میں نہ صرف اپنا غیر مشروط تعاون پیش کرے گی بلکہ ہر آول دستے کا کردار بھی ادا کرے گی۔ بعد ازاں وزیر بلدیات سندھ نے سیکرٹری بلدیات روشن علی شیخ اور ایم ڈی سالڈ ویسٹ کاشف گلزار سے گفتگو میں ان کو اس بات کی ہدایت کی کہ شہر میں صفائی و ستھرائی کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ ناصر حسین شاہ کے استفسار پر ان کو بتایا گیا کہ عید کے تیسرے روز شام چار بجے تک کہ اعداد و شمار کے مطابق اکیاون ہزار تین سو بارہ ٹن آلائشوں کو اٹھا گیا اور لگاتار تمام آلائشوں کو لینڈ فل سائیٹس پر منتقل کیا گیا اور سائنٹفک بنیادوں پر تلف کیا گیا۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات، جنگلات و جنگلی حیات اور مذہبی امور سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت یوم شہدائے پولیس پر شہید جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ امن قائم کرنے کی خاطر سندھ پولیس کے اہلکاروں کی قربانیاں لازوال ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ شہدائے پولیس کے لواحقین کے لئے حکومت سندھ اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اسٹاک ایکسینج حملے کو ناکام بنانے میں سندھ پولیس اہلکاروں نے زبر دست کارنامہ سر انجام دیا، وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ حکومت سندھ پولیس کو سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے،کیونکہ ملکی سلامتی میں پولیس جوانوں کی قربانیوں کا اہم کردار ہے،وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پولیس کے محکمے کو عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا۔دریں اثنا  سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت یوم شہدائے پولیس پر شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ امن قائم کرنے کی خاطر سندھ پولیس کے اہلکاروں کی قربانیاں لازوال ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ شہدائے پولیس کے لواحقین کے لئے حکومت سندھ اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اسٹاک ایکسینج حملے کو ناکام بنانے میں سندھ پولیس اہلکاروں نے زبر دست کارنامہ سر انجام دیا، وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ حکومت سندھ پولیس کو سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے،کیونکہ ملکی سلامتی میں پولیس جوانوں کی قربانیوں کا اہم کردار ہے،وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پولیس کے محکمے کو عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -