کراچی:گورنر سندھ سے ورلڈ کشمیر فورم کے وفد کی ملاقات

کراچی:گورنر سندھ سے ورلڈ کشمیر فورم کے وفد کی ملاقات

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ورلڈ کشمیر فورم کے وفد نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔وفد میں حاجی رفیق پردیسی،انور منصورخان، سید عامر علی،رفیق سلیمان اور راشد عالم بھی شامل تھے۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی بربریت،مسلسل ایک سال سے کرفیو کے نفاذ اور کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی اقدامات کی مذمت کی گئی۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مودی سرکار اپنے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کو دبا نہیں سکتی،بھارت کو کشمیریوں کو ہر حال میں ان کا حق خود ارادیت دینا ہوگا۔گورنر سندھ نے کہا کہ عالمی برادری کشمیر میں جاری بھارتی مظالم رکوائے اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مسئلہ کشمیر کو ہر عالمی فورم پر اْٹھائیں گے۔ملاقات میں ورلڈ کشمیر فورم کے وفد نے گورنرسندھ کو کراچی کے علاقہ سی ویو پر کشمیر کی آزادی کے حوالہ سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی جسے گورنرسندھ نے قبول کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کی آزادی کے حوالہ سے ہر فورم پر شرکت کرنا اعزاز سمجھتا ہوں، امید ہے کہ کشمیر جلد آزاد ہوگا اور کشمیری بھائی آزاد فضا میں سانس لے رہے ہوں گے۔

مزید :

صفحہ اول -