ورچوئل راول ایکسپو 7 سے 16 اگست تک منعقد ہو گی

   ورچوئل راول ایکسپو 7 سے 16 اگست تک منعقد ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام ورچوئل راول ایکسپو  07 اگست سے 16 اگست تک منعقد ہو گی۔چیئرمین راول ایکسپو ناصر مرزا نے اے پی پی کو بتایاکہ راولپنڈی چیمبر گذشتہ کئی برس سے راول ایکسپو کا انعقاد کرتا ہے جس میں ملکی و غیر ملکی کمپنیاں شریک ہوتی ہیں اور شہریوں کی بڑی تعداد نمائش میں شرکت کرتی ہے تاھم رواں برس کوویڈ 19کے باعث راول ایکسپو 2020اس بار ورچوئل پلیٹ فارم پر منعقد کی جا رہی ہے۔
صدر آر سی سی آئی صبور ملک نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ ورچوئل نمائش میں  انڈونیشیا، چین سمیت کئی ملکوں کی کمپنیوں نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ورچوئل راول ایکسپو  07 اگست سے 16 اگست تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ ورچوئل پلیٹ فارم کی خاص بات یہ ہے کہ نمائش میں شرکت کے لیے وقت کی قید نہیں ہے۔ چوبیس گھنٹے میں کسی بھی وقت کوئی بھی سٹال ہولڈر یا وزیٹرآن لائن پلیٹ فارم پر نمائش میں شرکت کر سکے گا۔ نمائش میں الیکٹرانکس، فارما، گارمنٹس، انجینئرنگ، مشینری، فوڈ سمیت مختلف سیکٹرز سے وابستہ کمپنیاں اپنی مصنوعات کا ڈسپلے کر سکیں گی۔

مزید :

کامرس -