کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، نعمان لنگڑیال

   کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، نعمان لنگڑیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ  وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ملک کا سیاسی نقشہ جاری کردیا جس میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے، جو نہایت خوش اّئند اقدام اور قومی امنگوں کی درست اور بروقت ترجمانی ہے۔ وزیر زراعت نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ملک کے سیاسی نقشے کا اجرا کشمیر کو پاکستان بنانے کی جانب پہلا قدم ہے۔ اس نقشے کے اجرا سے بھارت کے کشمیر میں 5 اگست کو کیے گئے اقدام کی نفی ہوتی ہے۔ نقشہ کے اجرا سے وزیر اعظم عمران خان نے قوم کے دل جیت لیے۔ صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے،آج کے بعد پورے ملک کے تعلیمی اداروں کے نصاب سمیت ہر جگہ نئے جاری کردہ نقشے کا استعمال کیا جائے گا*۔ وزیر زراعت نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا حق ابھی تک نہیں ملا۔کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔کشمیر کا مسئلہ ہر فورم پر اٹھائیں گے اس سلسلہ میں عالمی برادری کو  اپنا وعدہ پورا کرنا ہو گا۔

مزید :

کامرس -