ٍٍفیروز سنز لیبارٹریز اور ہاسپیٹ آل کے درمیان شراکت داری

      ٍٍفیروز سنز لیبارٹریز اور ہاسپیٹ آل کے درمیان شراکت داری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)کوویڈ19کا مقابلہ کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں پاکستان کی ممتاز فارما سیوٹیکل کمپنی فیروز سنز لیبارٹریز لمیٹڈ نے جدید ”فزیشن -پیشنٹ ورچوئل کونسلسنگ پلیٹ فارم“CliniCALL, کی تیاری کیلئے HospitALL(نیٹسول ٹیکنالوجیز کے ذیلی ادارے)کے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا ہے۔یہ پلیٹ فارم بلمشافہ مشاورت کی ضرورت کو کم کرنے اور مریضوں کو ڈاکٹروں کی سہولیات کیلئے تیار کیا گیا ہے جس میں چیٹ،ویڈیو اور وائس کے ساتھ ایک سادہ اور محفوظ پلیٹ فارم کی تخلیق کے ساتھ ایک سنگل حب میں ہیلتھ کیئر ٹولز کو مربوط کیا گیا ہے۔مریض اپنے گھروں میں آرام سے ڈاکٹرز سے مشاورت اور اپنی رپورٹس کا تبادلہ کرسکیں گے جس سے کلینکس میں رش اور انتظار کے اوقات میں کمی ہوگی اور انتظار گاہ میں ہونے والے رش کے باعث انفیکشن کے خطرات کو بھی کم کیا جاسکے گا۔فیروز سنز نے اپنی سبسڈری BF بائیو سائنسز لمیٹڈ کے ذریعے کوویڈ19کے مریضوں کے علاج کیلئےUSFDAکی جانب سے ہنگامی استعمال کی اجازت کی حامل Gileadسائنسزانکارپوریشن کے لائسنس اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے تحتRemidiaکے برانڈ کے ساتھ remdesivir انجیکشن تیار کئے ہیں۔
اس وباء کے ساتھ ہماری معیشت،معاشرہ اور صحت کا نظام مکمل طور پر تبدیل ہوکر رہ گیا ہے،اب جبکہ اس بحران نے پاکستان میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے نظام کو سنگین چیلنجز سے دوچار کردیا ہے،ایسے میں ٹیلی ہیلتھ کو فوری طور پر اپنانے اور فاصلے سے دیکھ بھال کرنے والی سہولیات کی فراہمی کا مکمل جا ل بچھانے کی ضرورت ہے۔
HospitALLآئی ٹی ولیج(سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک)میں ہونے والی دستخط کی تقریب میں فیروز سنز لیبارٹریز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفسر عثمان خالد ولید کا کہنا تھا کہ ”یہ سلوشن ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ڈاکٹرز اپنے مریضوں سے بروقت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات کرسکیں گے،جبکہ مریض HIPAAکمپلائنٹ پلیٹ فارم کے ذریعے الیکٹرانک اپائٹمنٹس لے سکیں گے،ڈیجیٹلی پیمنٹ کی ادائیگی کرسکیں گے،فوری پیغامات ارسال کر سکیں گے اور تصاویر کا تبادلہ وغیرہ کرسکیں گے۔“
HospitALLکے چیف ایگزیکٹیو افسر ایوب غوری نے مزید کہا کہ ”حکومت،انشوررزاور طبی سہولیات فراہم کرنے والوں کو اس وباء کے خاتمے کے بعد بھی اس بحران کے نتیجے میں جنم لینے والی تخلیق کو آگے بڑھانے اور اس میں تیزی یقینی بنانے کیلئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔“
جیسا کہ پاکستان اپنی روایتی اور مورثی ذہنیت سے ہٹ کر خود کو ورچوئل ورک پلیس میں ڈھال رہا ہے،ایسے میں یہ سلوشن ڈاکٹروں اور مریضوں کو یکساں سہولت فراہم کرسکتی ہے۔بلاشبہ ایک فارماسیوٹیکل اور ٹیکنالوجی کمپنی کے درمیان یہ شراکت داری ملک کے ہیلتھ کیئر انفرا اسٹریکچر کو ڈیجیٹلائز کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

مزید :

کامرس -