سی پیک منصوبے، مزید 10ہزار میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو گی: پاور ڈویژن

  سی پیک منصوبے، مزید 10ہزار میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو گی: پاور ڈویژن

  

 اسلام آباد (اے پی پی)چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے مختلف منصوبوں سے 10 ہزار 70 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو گی۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق سی پیک کے تحت توانائی کے شعبہ میں مجموعی طور پر 17 ارب 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ اس سلسلہ میں خیبرپختونخوا میں سکی کناری پن بجلی منصوبے سے 870 میگاواٹ، تھر کول بلاک ون سے 1320 میگاواٹ، کروٹ ہائیڈرو پاور سٹیشن سے 720 میگاواٹ جبکہ اوتھر مائن ماؤتھ اوریکل پاور پلانٹ سے 1320 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔

مزید :

کامرس -