دھان کی فصل کی بہتر نگہداشت  کیلئے سفارشات جاری 

  دھان کی فصل کی بہتر نگہداشت  کیلئے سفارشات جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق دھان کی فصل میں جڑی بوٹیوں کے انسداد کے لئے منتقلی لاب کے3 سے5 دن کے اندر قبل از اگاؤ اثر کرنے والی سفارش کردہ جڑی بوٹی مار زہر شیکر بوتل کے ساتھ کھیت کے اندر کھڑے پانی میں بکھیر دیں اور 5 دن تک پانی کھڑا رکھیں۔اگر کسی وجہ سے فصل میں جڑی بوٹیاں اْگ آئیں تو بعد از اْگاؤ اثر کرنے والی زہریں محکمہ زراعت کی سفارشات سے لاب کی منتقلی کے ایک مہینہ کے اندر سپرے کریں۔ سپرے کے 24 تا36 گھنٹے بعد کھیت کو پانی ضرور لگا دیں تاکہ زہر اپنا پورا اثر کر سکے۔دھان کے کاشتکار زنک کی کمی کی صورت میں زنک سلفیٹ 33 فیصدبحساب6 یا زنک سلفیٹ27 فیصد بحساب7.5 یا زنک سلفیٹ21 فیصد بحساب10 کلوگرام فی ایکڑ لاب کی منتقلی کے دس دن کے اندر ڈالیں۔
لاب کی منتقلی کے بعد 20 تا25 دن تک کھیت میں ایک تا دو انچ پانی کھڑا رکھیں اور اس کے بعد کھیت کو تر وتر حالت میں رکھیں۔ فصل کو دانے دار زہر ڈالتے وقت ایک تا ڈیرھ انچ پانی کھڑا ہونا چاہیے۔یاد رہے،لاب کی منتقلی کے بعد گرمی کی شدت،پانی گہرا ہونے،پودے درست طریقے سے نہ لگنے اور بارش یا آندھی کے باعث کچھ پودے مر جاتے ہیں یا پانی کے اوپر تیر جاتے ہیں جس سے ناغے رہ جاتے ہیں اور پودوں کی مطلوبہ تعداد پوری حاصل نہیں ہو پاتی ہے۔کاشتکارمنتقلی لاب کے 3 تا4 دن بعدکھیت کا باغور جائزہ لیں اور ناغوں کو پْر کریں۔اس کے علاوہ نائٹروجنی کھاد کی باقی ماندہ قسط محکمہ زراعت کے مشورہ سے 15 اگست سے پہلے مکمل کرلیں۔دھان کی براہ راست کاشت میں فصل کو اْگاؤ کے بعد 30 دن تک تر وتر اور اس کے بعد وتر کا پانی لگائیں۔سفید پشتی اور بھورے تیلے کے متوقع حملہ کے پیش نظر محتاط رہیں۔

مزید :

کامرس -