سنتھیاکی ملک بدری، وزارت  ِداخلہ کو 3 ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم

  سنتھیاکی ملک بدری، وزارت  ِداخلہ کو 3 ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم

  

  اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کو ملک بدر کرنے کی پیپلز پارٹی کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے وزارتِ داخلہ کو 3 ہفتے میں فیصلہ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کیس کی سماعت کی۔اس سے قبل دورانِ سماعت وزارتِ داخلہ نے فریقین کو نوٹس کر کے دوبارہ آرڈر جاری کرنے کیلئے مہلت دینے کی استدعا کی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزارتِ داخلہ عدالت کی ہدایات کے مطابق فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرے گی۔چیف جسٹس نے سنتھیا کے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ آپ کی طرف سے ایسے بیانات دیئے گئے جن کی تحقیقات ضروری ہے، حکومت یا کسی ادارے کی جانب سے سیاسی غیر جانب داری کا تاثر برقرار رہنا چاہیے۔عدالتِ عالیہ نے کیس کی مزید سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کر دی۔

سنتھیا رچی

مزید :

صفحہ آخر -