کورونا کنٹرول میں ہے،جلد تمام بند سیکٹر کھول دینگے، پروفیسر محمود شوکت

کورونا کنٹرول میں ہے،جلد تمام بند سیکٹر کھول دینگے، پروفیسر محمود شوکت

  

لاہور(جنرل رپورٹر)کورونا مریضوں کے علاج کیلئے نیا پلان تیار کر لیا گیا، ہسپتالوں کے ایم ایس کو نئے طریقہ علاج سے متعلق تربیت دی جائے گی۔تفصیل کے مطابق لاہور میں 385 بند پڑی ڈسپنسریوں کو فعال کیا جائے گا، سکولز میں بنیادی صحت کے حوالے سے تعلیم دی جائے گی۔چیئرمین کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ پروفیسر محمود شوکت نے کہاہے کہ کورونا سے حالات بہتر ہیں جلد تمام سیکٹرز کو کھول دیں گے، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کے ایس او پیز طے کر لئے گئے ہیں۔

 محمود شوکت

مزید :

صفحہ آخر -