ریلٹرز ڈے کے موقع پر ملک بھر میں تقاریب،کیک کاٹے گئے

   ریلٹرز ڈے کے موقع پر ملک بھر میں تقاریب،کیک کاٹے گئے

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ریلٹرز ڈے کے موقع پر ملک بھر میں تقاریب، سب سے بڑی تقریب فیڈریشن آف  ریلٹرز لاہور کے دفتر فیصل ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوئی جس میں سابق صدر فیڈریشن آف ریلٹرز پاکستان میجر(ر) رفیق حسرت لاہور کے صدر طاہر مسعود، فیصل ٹاؤن کے صدر طارق گجر،میاں نعیم، مہر شہباز، میاں لطیف،احسن ملک نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر میجر رفیق حسرت نے خطاب کرتے ہوئے کہا فیڈریشن آف ریلٹرز کی جدوجہد کی ایک تاریخ ہے جو قید و بند سے لے کر ملک گیر احتجاج لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور میں ریلیوں کے انعقاد پر مشتمل ہے۔3اگست رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لئے ایک تاریخی دن ہے، فیڈریشن آف ریلٹرز سے منسلک ملک بھر کی ایسوسی ایشن مبارکباد کی مستحق ہیں جن کی طویل جدوجہد کی وجہ سے سی وی ٹی پانچ فیصد سے کم ہو کر ایک فیصد ہوئی۔ میجر رفیق حسرت نے کہا وزیراعظم عمران خان کے سی پیک کے حوالے سے اقدامات اور تعمیراتی شعبہ کے لئے اعلانات خوش آئند ہیں۔ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی سرپرستی بنیادی طور پر ملکی معیشت کی مضبوطی کی طرف قدم ہے۔انہوں نے کہا ہم نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے۔3اگست کو ہر سال ریلٹرز ڈے کے طور پر منایا کریں گے۔ میجر رفیق حسرت نے فیڈیشن آف ریلٹرز کے سابقہ اور موجودہ ذمہ داران کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا۔ لاہور کے صدر طاہر مسعود طارق گجر،میاں نعیم، مہر شہباز،میاں لطیف، شفقت بندیشہ،احسان چودھری،احسن ملک کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہمیشہ میرا حوصلہ بڑھاتے رہے۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور ملک بھر کے پراپرٹی ڈیلرز کی صحت کی دُعا کی گئی، کورونا سے نجات کی بھی دُعا کی گئی۔

 ریلٹرز ڈے

مزید :

صفحہ آخر -