مشیر خزانہ کی زیر صدارت  ایکنک کا اجلاس آج  طلب

  مشیر خزانہ کی زیر صدارت  ایکنک کا اجلاس آج  طلب

  

  اسلام آباد (این این آئی)مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس (آج) بدھ کو طلب کرلیاگیا۔ اعلامیہ وزارت منصوبہ بندی کے مطابق ریلوے کا اہم ترین ایم ایل ون منصوبہ ایکنک سیمنظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، ایم ایل ون منصوبے کے تحت  1733 کلو میٹر کراچی پشاور  ریلوے نیٹ ورک بہتر کیا جائے گا۔اعلامیہ کے مطابق ایم ایل م ون منصوبے پر 6.8 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی، مسافر ٹرین 160 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار، جبکہ مال بردار گاڑیاں 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔ اعلامیہ کے مطابق منصوبہ میں 672 ارب روپے کی  مقامی افرادی قوت اور مٹیریل استعمال ہو گا۔

ایکنک 

  

مزید :

صفحہ آخر -