کشمیر کی آزادی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے: چودھری سرور
لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر وفود کی ملاقاتیں جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نر یندرمودی اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کے شاگرد بن کر کشمیر یوں کی اکثر یت کو اقلیت میں بدلنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے گور نر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں کورونا سے بچاؤ کیلئے محکمہ صحت کے اقدامات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی جبکہ گور نر پنجاب سے مختلف اضلاع سے آنیوالے پارٹی وفود نے بھی ملاقاتیں کیں گور نر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہر فورم پر کشمیر یوں کے سفیر ہونے کا حق ادا کر رہے ہیں آج کو ملک کے دیگر صوبوں کی طر ح پنجاب میں بھی بھر پورطریقے سے یوم استحصال منایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کشمیریوں کی اکثر یت کو اقلیت میں بدلنے کا نر یند مودی کا منصوبہ کسی صورت قابل قبول نہیں یہ انسانیت اور بنیادی انسانی حقوق کا قتل ہے جسکے خلاف پوری دنیا میں آواز بلند کر یں گے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اسکی آزادی کیلئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کریں گے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب نے کورونا کیخلاف فر نٹ لائن پر لڑ نیوالے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن کا حکومتی تجربہ کامیاب رہا ہے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ الحمد اللہ کورونا کے مر یضوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہو رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور محکمہ صحت کورونا پھیلاؤ روکنے کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے۔
گورنر پنجاب