سعودی حکومت نے حجاج کرام کو درجنوں قیمتی تحائف سے بھی نوازا

سعودی حکومت نے حجاج کرام کو درجنوں قیمتی تحائف سے بھی نوازا

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) محدود حج2020ء، خوش نصیب افراد پر سعودی وزارت الحج کی بے تحاشا نوازشات، ہر سال 20لاکھ سے زائد افراد کی خدمت کرنے والوں کو خدمت کے لئے صرف ایک ہزار حاجی ملا، مکہ، منیٰ، عرفات، مزدلفہ میں رہائش، کھانے، سونے، بیٹھنے کے اعلیٰ ترین انتظامات وزارت الحج کی طرف سے تمام حاجیوں کے لئے مناسک حج کے لئے نقل و حرکت کے موقع پر فائیو جی کی مفت اضافی سہولیات۔ منیٰ، عرفات، مزدلفہ میں انواع اقسام کے کھانوں کی ڈشز،کھلے خیموں کی موجیں، چاروں اطراف اے سی کی بہار، ہر حاجی کے لئے ایک درجن سے زائد تحالف، برسلیٹ، تین طرح کے بیگ، شو بیگ، تین طرح کے جائے نماز، زم زم کا تحفہ، تسبیح، کی رنگ،کنکریوں کا تھیلا، چھتری اور دیگر تحائف شامل تھے۔ وزارت الحج کے اہلکار نے بتایا کہ حج2020ء کی سعادت حاصل کرنے والے1000 حجاج20لاکھ افراد کے لئے فراہم کردہ سہولیات سے استفادہ کرتے رہے ہیں۔ سینی ٹائزر کرنے کے ساتھ ساتھ ہر جگہ مناسب فاصلہ دیا گیا اور جدید ماڈل کی بسوں میں سفر کرایا گیا۔ حج کی سعادت حاصل کرنے والوں کے تاثرات بھی سامنے آئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے اللہ کا شکر ہے اللہ نے  20 لاکھ میں سے ہمیں منتخب کیا،عبادت کا مزہ آ گیا۔ اللہ سے معافی مانگنے اور پوری اُمت مسلمہ کو کورونا سے نجات کی دعائیں مانگنے کا موقع ملا۔ خادم حرمین شریفین کا اعلیٰ ترین انتظامات پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

قیمتی تحائف

مزید :

صفحہ آخر -