عید کے تیسرے دن پہلا  ریئلٹرز ڈے منایاگیا 

    عید کے تیسرے دن پہلا  ریئلٹرز ڈے منایاگیا 

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)فیڈریشن آف ریئلٹرز پاکستان نے عید کے تیسرے دن پورے پاکستان میں پہلا ریئلٹرز ڈے منایا۔فیڈریشن آف ریئلٹرز پاکستان کے اشتراک سے، ilaan.com نے کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا جہاں ریل اسٹیٹ برادری کے قابل ذکر افراد موجود تھے۔اس موقع پر ایم ڈی اے آر اے کے صدر کاشف شاہ بھی موجود تھے جہاں انہوں نے اس عظیم کارنامے پر انتہائی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ ان کا موقف تھا کہ رئیلڑز نے جو محنت کی ہے اس کے لئے رئیل اسٹیٹ شعبے کو منظم کرنا چاہئے اور ان کی انفرادیت سب کو قبول کرنی چاہئے۔کاشف شاہ نے کہا، "اگرچہ رئیل اسٹیٹ کو صنعت کا درجہ دیا گیا ہے، اس صنعت کو حکومت پاکستان سمیت ہر ایک کے لئے فائدہ مند بنانے کے لئے ابھی بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔"ریئلٹرز ڈے نے رئیل اسٹیٹ کی صنعت کے لئے ایک نئے دور کے آمد دہی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ آنے والے سالوں میں اس شعبے میں متوقع تمام بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کے لئے یہ ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

مزید :

صفحہ آخر -