بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہٹ دھرمی سے باز آجائے،طارق حسن

  بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہٹ دھرمی سے باز آجائے،طارق حسن

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ق)سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہٹ دھرمی سے باز آجائے اور کشمیری عوام پر ظلم و بربریت ختم کردے ظالم مودی سیکولر کا راگ الاپنہ چھوڑدے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر الائنسں کے وفد سیعارضی مسلم لیگ سندھ سیکرٹیریٹ میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی اور یوم استحصال کے موقع پر کیا طارق حسن نے کہا کہ عالمی ممالک. انسانی حقوق کی تنظمیں مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کا سخت نوٹس لیں اور اقوام متحدہ میں منظورکی گئیں قراردادوں پر فوری عمل درآمد کرایاجائے تاکہ مقبوضہ کشمیر کی عوام بھارتی ناجائز تسلط سے آزاد ہوکر پرسکون زندگی گزار سکیں اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے سیکرٹیر ی اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق پامال کررہی ہے آخر وہ کونسی وجوہات ہیں کہ عالمی قوتیں.انسانی حقوق کی تنظمیں اور اقوام متحدہ سمیت اوآئی سی مقبوضہ کشمیر کی عوام کیلئے مثر کردار کیوں ادا نہیں کررہیں ہیں کیا وہاں انسان نہیں بستے کیا انکے علم میں یہ بھی نہیں کہ وہاں خواتیں کی عزتوں کو پائمال اور بچوں کو بھی شہید کیا جارہا ہے اس موقع پر کراچی کے جنرل سیکرٹیری عبد القیوم زئی اور نائب صدر فیصل علی بلوچ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام بھارتی حکومت سے نجات چاہتے ہیں کشمیری عوام کو حق خودارادیت دیا جائے جو انکا بنیادی حق ہے

مزید :

صفحہ آخر -