یوم شہدائے پولیس:آئی جی سندھ کی یادگار شہداء پر حاضری 

    یوم شہدائے پولیس:آئی جی سندھ کی یادگار شہداء پر حاضری 

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)یوم شہدائے پولیس کے موقع پرآئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں یادگارشہداء پرحاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے فرض کی راہ میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دینے والے پولیس جوانوں اور افسران کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز ڈاکٹر امیر شیخ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ خادم حسین رند،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ ثاقب اسماعیل میمن،ڈی آئی ڈی جی فائنانس ذوالفقار مہر کے علاوہ سی پی او میں تعینات دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔یوم شہدائے پولیس ہر سال مورخہ 04 اگست کو ملکی سطح پر منایا جاتا ہے جسکا مقصد شہدائے پولیس کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا اور ان بہادر سپوتوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنیکے ساتھ ساتھ انھیں یہ یقین دلانا ہے کہ محکمہ پولیس ہر لمحہ انکے ساتھ ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -