پاک بحریہ کی جانب سے ضرورت مندوں میں راشن کی تقسیم

 پاک بحریہ کی جانب سے ضرورت مندوں میں راشن کی تقسیم

  

کراچی (سٹاف رپورٹر) عید کی خوشیاں بانٹنے کے لئے پاک بحریہ کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر کراچی کے نواحی علاقوں سمیت سندھ کے کریکس اورساحلی قصبوں کے ضرورت مند اور وبائی مرض کرونا سے متاثرہ خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کیے گئے۔وبائی مرض کرونا کے پھیلنے کے بعد سے ہی پاک بحریہ معاشرے کے مستحق اور پسماندہ طبقوں تک ضروریات زندگی کا سامان پہنچنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ حالیہ مہم کے دوران کراچی کے نواح میں اربن سٹی گوٹھ، سومر گوٹھ، جمالی گوٹھ، حاجی احمد گوٹھ، ولی محمد گوٹھ، یونس آباد، کاکا گاوں اور بابا / بھٹ جزیروں اور ضلع ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں میں ہزاروں خاندانوں کو راشن فراہم کیا گیا جبکہ سندھ کے ضلع ٹھٹہ کے ساحلی علاقوں سجاول اور بدین میں بھی راشن تقسیم کیا گیا۔ اس کار خیر میں مختلف این جی اوز نے بھی پاک بحریہ کے ساتھ تعاون کیا۔وبائی مرض کرونا کے چیلنج کے دوران پاک بحریہ قومی جذبہ اور عزم کے ساتھ عوام کی مدد جاری رکھے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -