5اگست کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرینگے،حنید لاکھانی 

5اگست کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرینگے،حنید لاکھانی 

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ 5اگست کو کشمیری بھائیوں کیساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں گے اور کشمیری بھائیوں کو یہ پیغام دیں گے کہ پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے، گزشتہ ایک سال میں مودی کا بھیانک چہرہ پوری دنیا کے سامنے واضح ہوگیا ہے، بھارتی ظلم کیوجہ سے پاکستان، نیپال، ایران، بنگلہ دیش، سری لنکا، ترکی، چین سمیت دیگر بہت سارے ممالک ہندوستان کے ساتھ نہیں ہیں، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ کشمیر پر ڈھائے جانے والے مظالم کے نتیجے میں پورا ہندوستان آئیسولیٹ ہوگیا ہے مقبوضہ کشمیر میں جو ظلم آر ایس ایس کے دہشتگرد حکومت کی سرپرستی میں ڈھا رہے ہیں اس کی وجہ سے ہندوستان تنہاہو گیا ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی برادری خاموش تماشائی بننے کی بجائے بھارتی جارحیت اور مظالم کا نوٹس لے اور بھارت پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ یہ ظلم و ستم بند کرے ورنہ اس کے ساتھ تمام سفارتی و تجارتی تعلقات ختم کر دیئے جائیں انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ ہم مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں 

مزید :

صفحہ آخر -