حکومت نے مہنگا ئی کرکے عوام سے خوشیاں چھین لیں،اسد اللہ بھٹو 

حکومت نے مہنگا ئی کرکے عوام سے خوشیاں چھین لیں،اسد اللہ بھٹو 

  

 کراچی(سٹاف رپورٹر) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو نے کہاہے کہ لگتا ہے جمہوریت کے نام پرملک میں بدترین آمریت ہے۔باربارصدارتی آرڈیننس کا اجراء پارلیمنٹ کو ربڑاسٹمپ بنانے کی کوشش ہے۔حکومت نے پٹرول چینی آٹامہنگا کرکے عوام سے عید کی خوشیاں چھین لیں۔جماعت اسلامی غلبہ دین، عوامی خدمت اورکرپشن فری پاکستان کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الاضحیٰ کے موقع پرالخدمت کے تحت ضلع شرقی وضلع ایئرپورٹ میں مختلف مقامات پرقائم اجتماعی قربانی اورچرم قربانی کے مراکزکادورہ کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی کے نام سے عوام کے ساتھ بڑا دھوکہ ہواہے۔مہنگائی سو بے روزگاری کے خاتمے سے لیکر عام آدمی کو ریلیف دینے تک پی ٹی آئی حکومت نے جتنے بھی وعدے کئے ایک بھی پورانہیں کیا۔حکومت کی ناکام معاشی،داخلی،خارجی پالیسیوں کی وجہ سے ملک وقوم بحران کا شکارجبکہ کشمیری عوام بھارتی مظالم کاشکاردوسری جانب دہشتگردی نیٹ ورک کے ماسٹرمائنڈ کل بھوشن کو بھگانے کے جتن کئے جارہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -