سید قاسم نوید قمر کی رہائش گاہ  پر عید ملن پارٹی کا اہتمام

سید قاسم نوید قمر کی رہائش گاہ  پر عید ملن پارٹی کا اہتمام

  

کراچی (سٹاف رپورٹر) رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر اور وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ سید قاسم نوید قمر کی رہائش گاہ پر ایک عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔ اس عید ملن پارٹی میں ضلع ٹنڈو محمد خان کے عمائدین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماو ں نے شرکت کی۔ رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر اور وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر نے شرکاکو عید کی مبارکباد دی اور اس موقع پر کورونا وائرس سے نجات کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر ضلع ٹنڈو محمد خان سمیت پورے سندھ سے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانا حکومت سندھ کا بڑا کارنامہ ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ امید ہے کہ کورونا وائرس جلد مکمل طور پر ختم ہو جائے گا اور زندگی اپنے معمول پر آ جائے گی۔ وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ حکومت سندھ نے رواں مالی سال میں دیگر شعبوں کے ساتھ صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی ہے جس سے عام آدمی کو بھرپور فائدہ پہنچے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -