پیپلز پارٹی کراچی ڈوبنے  کا حساب دے، جمال صدیقی

        پیپلز پارٹی کراچی ڈوبنے  کا حساب دے، جمال صدیقی

  

 کراچی(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے ترجمان و رکن  سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماء وفاق پر تنقید کے بجائے کراچی ڈوبنے کا حساب دیں ولڈ بینک سے نالوں کی صفائی کے لیے سندھ حکومت نے 120 ارب کا قرضہ لیابرباد حال صوبہ سندھ کو 120 ارب کی ادائیگی کون کریگا سابقہ حکومتوں کو وطیرہ صرف قرضہ لینا ہے ادائیگی کرنا نہیں انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے نالے وفاق صاف کریگی سندھ حکومت کا کام خزانہ صاف کرنا ہے سندھ میں گندم کا بحران اور مافیا کی سرپرستی سندھ حکومت خود کرتی ہے پیپلز پارٹی 30 سالوں میں قوم کے ساتھ کتنی مخلص رہی وہ لاڑکانہ کے الیکشن نے واضح کردیا تھا سندھ کی کتنی مالیت کی گندم چوہوں نے کھائی سندھ حکومت آج تک جواب نہیں دے سکی وفاق کراچی اور اندرون سندھ کی ترقی کے لیے کوئی بھی آئینی قدم اٹھانے سے گریز نہیں کرے گی وفاق اپنا کام آئینی طریقہء عمل سے بہترین سرانجام دیرہی ہے سندھ حکومت وفاق کو عوام دشمن کہہ کر عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی سندھ کے عوام نے حالیہ بارشوں میں پی پی کی عوام سے مخلصی دیکھ لی لہذا پیپلز پارٹی کے رہنماء اپنی توانائی جھوٹ اور منفی سیاست پر ضائع کرنے سے گریز کریں۔

مزید :

صفحہ آخر -