ملکی سلامتی، استحکام کیلئے تمام علماء ایک پلیٹ فارم پر متحد، عبدالخبیر آزاد

ملکی سلامتی، استحکام کیلئے تمام علماء ایک پلیٹ فارم پر متحد، عبدالخبیر آزاد

  

 کبیروالا(نامہ نگار)بادشاہی مسجد لاہورکے خطیب و امام اورمجلس علمائے پاکستان کے چیئرمین مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے جامع مسجد السعید کبیروالا میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناموس رسالت  ؐ و خلفائے راشدینؓ، امہات المومنینؓ،  صحابہ کرام و اہل بیت اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعین کی عزت و ناموس ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

عزیز ہے اور ان کا تقدس و تحفظ ہمارا ایمان ہے، اس پر ذرہ برابر بھی آنچ نہیں آنے دیں گے، ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے پاکستان میں قیام امن کلیدی اہمیت رکھتا ہے،دشمن طاقتیں ہمیشہ اس انتظار میں رہتی ہیں کہ اندرونی خلفشار پیدا ہو تاکہ ان کا ناپاک ایجنڈہ آگے بڑھ سکے‘ہم ”پیغام پاکستان“ کے تقاضوں کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔مولانا سید عبدالخبیرآزاد نے کہاکہ پیغام پاکستان کے ملک بھر میں منعقدہ امن سیمیناروں کے ذریعے اخوت، محبت، رواداری،برداشت اور اتحاد کو مضبوط بنانے میں حوصلہ افزا نتائج حاصل ہورہے ہیں،ہم ملک دشمن قوتوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ان کے پاکستان میں انتشارکا ناپاک ایجنڈہ ناکام ہوگا، پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ بھڑ کانے کی جو سازشیں ہو رہی ہے، وہ ساری کی ساری ناکام ہوں گی،آج تمام مسالک کے علماء متحد اور ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں،ہم نے ماضی میں بھی دشمن قوتوں کے ایجنڈہ کو ناکام بنا یا ہے، اور آئندہ بھی ناکام بناتے رہیں گے۔ مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہاکہ پاکستان کے استحکام اورسلامتی کو مضبوط بنانے میں ہماری قابل فخر افواج اور سیکورٹی اداروں نے لازوال اور مثالی قربانیاں دی ہیں۔علمائکا مکمل تعاون افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔پیغام پاکستان کو کامیاب بنانا علمائسمیت تمام طبقوں کی ذمہ داری ہے‘ انڈیا کشمیر میں جو مظالم ڈھا رہا ہے، نہتے اور مجبور کشمیری مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر رہا ہے۔بعدازاں علامہ سید عبدالخبیر آزاد نے ممبر ضلعی امن کمیٹی خانیوال مہر عبدالخالق مرالی،اعجازیوسف خان،مولانا عبدالرزاق خان،جمیل احمد خان اور دیگر کے ہمراہ  الشیخ آزاد ویلفیئر فاؤنڈیشنکی جانب سے شہریوں اور اہل علاقہ میں عیدالالضحیٰ کا گوشت تقسیم کیا۔

عبدالخبیر آزاد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -