سوڈاواٹرفیکٹریز،سوئیٹس اینڈبیکرز سمیت11فوڈپوائنٹس سیل

   سوڈاواٹرفیکٹریز،سوئیٹس اینڈبیکرز سمیت11فوڈپوائنٹس سیل

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب میں فوڈاتھارٹی کی کارروائیاں‘بڑی مقدار میں سوڈاواٹر، چینی،مٹھائی اورآٹابرآمد‘سوڈاواٹرفیکٹریز،سوئیٹس اینڈبیکرز سمیت11فوڈپوائنٹس سربمہر‘ 225 کلو سرخ مرچ،80لیٹر ملاوٹی دودھ،25لیٹر رینسڈآئل تلف‘36 فوڈپوائنٹس کو جرمانے کردئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے سوڈا واٹر کی تیاری میں (بقیہ نمبر32صفحہ7پر)

مصنوعی مٹھاس کا استعمال کرنے،زائدالمعیاد رنگ، ذائقوں کا استعمال کرنے،صاف پانی کا استعمال نہ کرنے،بوتلوں کی اچھی طرح صفائی نہ ہونے،گنداواشنگ ایریاہونے اور لیبلنگ نہ کرنے پر ملتان میں ایم علی سوڈا واٹر،خانیوال میں ٹو برادرز لیمن سوڈا واٹر،جمیل سوڈاواٹر،وہاڑی میں اقبال سوڈاواٹراوراوکاڑہ میں گولڈوے بیورجزیونٹ کو سیل کیا۔اسی طرح غیرقانونی طورپرڈی سیلنگ کرنے پرالحبیب فوڈز(جوس پلانٹ) اور دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے،تیارشدہ مصنوعات کی تجزیہ رپورٹ نہ ہونے،پلپ کا ٹمپریچرریکارڈنہ ہونے پر الحبیب فوڈز(پلپ یونٹ)کو سیل کیا گیا۔مزیدحشرات زدہ،ناقص مٹھائی فروخت کرنے،پروڈکشن ایریامیں چوہوں،چھپکلیوں کی موجودگی پرالجنت ٹیسٹی سموسہ اینڈسوئیٹس،رینسڈآئل کا استعمال کرنے،مٹھائی کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پرساہیوال میں سپرڈوپرسپرمارٹ(سوئیٹ اینڈفاسٹ فوڈز) جبکہ مٹھائی میں زائدالمیعاد رنگ کے استعمال،ملاوٹی کھویا فروخت کرنے اورمٹھائی میں حشرات کی موجودگی پرمظفرگڑھ میں داتا شیریں محل سوئیٹس اینڈ بیکرزپروڈکشن یونٹ کو سیل کیا گیا۔اس کے علاوہ کھویا کی تیاری میں بناسپتی گھی کااستعمال کرنے اور صفائی کا نظام بہتر نہ ہونے پرخانیوال میں واجدکھویا یونٹ کو سربمہر کیاگیا۔ مزید براں ملتان میں 124،بہاولپور میں 78،ساہیوال میں 77اور ڈیرہ غازی خان میں 67فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی جبکہ ملتان میں 14،بہاولپور میں  9،ساہیوال میں 05 اور ڈی جی خان میں  8 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طورپر 174,500 روپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔

سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -