پولیس شہداء کے لواحقین کو تنہا  نہیں چھوڑیں گے، حنیف پتافی

  پولیس شہداء کے لواحقین کو تنہا  نہیں چھوڑیں گے، حنیف پتافی

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ): مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ پولیس شہداء کے لواحقین کے(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

 مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور ان کے لیے میرے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں وہ جب چاہیں آ سکتے ہیں ہم شہدا ء پولیس کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ شہدا پولیس کی قربانیوں کو بھلایا نہیں جاسکتا، شہدا ء پولیس کی جرا ت و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں وطن عزیزکی خاطر جانیں قربان کرنے والے ہمارے محسن ہیں اور ہم ان کو سیلوٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات یوم شہداء پولیس کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہاکہ پولیس کے جوانوں نے عوام الناس کی جان ومال کے تحفظ اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے اپنی جانیں قربان کر کے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ 

حنیف پتافی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -