کشمیریوں پر بھارتی مظالم، ریلوے ملتان  ڈویژن میں تشہیری مہم تیز، دفاتر،سٹیشنوں  پر مودی مخالف پوسٹرز آویزاں 

کشمیریوں پر بھارتی مظالم، ریلوے ملتان  ڈویژن میں تشہیری مہم تیز، ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کے خلاف ریلوے ملتان ڈویڑن میں تشہیری مہم جاری، کشمیر (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

ایکشن پلان کے بینرز ملتان، بہاولپور،خانیوال، ساہیوال ریلوے اسٹیشنوں اور ریلوے دفاتر میں مختلف مقامات پر آویزاں کردئیے گئے، تفصیل کے مطابق  گزشتہ کئی ماہ سے کشمیری عوام بھارتی فوج کی جانب سے جاری کرفیو کی وجہ سے شدید پریشان ہے، بھارتی فوج کے مظالم سے کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے، بھارت کشمیر کا محاصرہ ختم کرے، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی ادارے کشمیریوں پر بھارتی بربریت و مظالم کا سلسلہ ختم کروانے میں اپنا کردار ادا کریں اس سلسلے میں پاکستان ریلوے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اسی سلسلے میں تشہیری مہم کا آغاز اگست کے شروع میں کر دیا گیا تھا جس کے تحت ریلوے ملتان ڈویڑن کے تمام اسٹیشنوں پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف بینرز اور پوسٹرز آویزاں کئے گئے ہیں تاکہ ریلوے اسٹیشن آنے والے ہر شہری کو بھارت کا مکروہ چہرہ دکھایا جا سکے جبکہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا پیغام عام کیا جا سکے۔

آویزاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -