یوفون کا ماسٹر کلاس پروگرام    کامیابی سے اختتام پذیر 

  یوفون کا ماسٹر کلاس پروگرام    کامیابی سے اختتام پذیر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(پ ر) پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر یوفون کا جامعات کے ہزاروں طالب علموں کے لئے ماسٹر کلاس پروگرام(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
 2020 چھے ہفتے جاری رہنے کے بعد کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔ یہ پروگرام 7 بھرپور سیشنز پر مشتمل تھا جس کا عنوان فیوچر پروف یور کیرئیر ود یوفون ماسٹر کلاسز پروگرام (Future Proof Your Career with Ufone Master Classes) تھا۔ اس پروگرام میں بیرون ملک اور پاکستان بھر کے 150 سے زائد شہروں کے 7 ہزار سے زائد طالب علموں نے شرکت کی۔ ماسٹر کلاسز پروگرام میں طالب علموں کو گھر بیٹھے اپنی مہارتیں بہتر بنانے کی سہولت حاصل ہوئی  اور مستقبل میں اپنے کیرئیر کے لئے انکی معلومات میں اضافہ ہوا۔کرونا وبا کے دوران عملی معلومات اور مہارتوں کے ملاپ پر مبنی اپنی کاوش جاری رکھنے کے سلسلے میں یوفون ورچوئل ماسٹر کلاس سیشنز کو اپنے بنیادی سمر انٹرن شپ پروگرام سے تبدیل کرنے کے منفرد خیال کے ساتھ سامنے آیا۔ اس پروگرام میں لمز، ایل ایس ای، کیو اے یو، فاسٹ، آئی بی اے، نسٹ، نمل، کامساٹس، آئی او بی ایم، زیبسٹ، بی این یو، اے کے یو، جی آئی کے آئی، آئی ایم سائنسز، بحریہ یونیورسٹی، یو ای ٹی، پنجاب یونیورسٹی سمیت 168 دیگر جامعات کے طالب علموں نے حصہ لیا۔ اس پروگرام کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ لنکڈ ان پر 300 سے زائد طالب علموں نے اس پروگرام کے بارے میں مثبت کلمات کا اظہار کیا جبکہ ایک ہزار سے زائد مثبت ری ایکشنز موصول ہوئے۔ اس پروگرام کے ہر سیشن کا مواد طالب علموں کی ضروریات اور ترجیحات کے مطابق تیار کیا گیا تاکہ وہ کاروباری دنیا میں شامل ہونے کے لئے بہتر انداز سے تیار ہوسکیں۔ یہ پروگرام یوفون کے 6 عدد اندرونی سند یافتہ ٹرینرز اور ایک بیرونی ٹرینر پر مشتمل تھا جس کے تحت مجموعی طور پر 7 سیشنز منعقد ہوئے جن میں پری لانچ سرویز کے ذریعے شرکاء کی دلچسپی ظاہر ہوئی۔ اس پروگرام میں ماہرین کی جانب سے ایم ایس پاور پوائنٹ اور ایم ایس ایکسل، کیرئیر پاتھ مینجمنٹ، سی وی کی تیاری اور انٹرویو کی مہارت  جیسے اہم بنیادی موضوعات کا باریک بینی سے احاطہ کیا گیا۔ ہر موضوع طالب علموں کی ضرورت سے ہم آہنگ تھا اور انہیں کچھ نیا سیکھنے کو ملا۔ 
اختتام پذیر