ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز، میلسی میں  جلد خوشگوار تبدیلی آئے گی، جہانزیب کھچی

  ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز، میلسی میں  جلد خوشگوار تبدیلی آئے گی، ...

  

 میلسی (تحصیل رپورٹر) صوبائی ٹرانسپورٹ پنجاب خان محمد جہانزیب خان کھچی اور محمد عالمگیر خان کھچی نے کہا ہے کہ موجودہ(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

 حکومت ملک کو سنگین بحرانوں نے نجات دلانے کیلئے دن رات کوشاں ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے اپنی بھر پور صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر موجودہ کورونا وائرس کی وباء کو کنٹرول کرنے میں دن رات محنت کی وزیر اعظم کی سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کی بدولت ہی کورونا وائرس کو کنٹرول کرنا ممکن ہوا ہے ان خیالات کاا اظہار انہوں نے اپنی اقامت گاہ فدہ ٹاؤن میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ضلع وہاڑی کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے وزیر اعظم کے فیصلے کے مطابق جنوبی پنجاب کیلئے بنائے جانیوالے علیحدہ فنانس کمیشن کے قیام سے جنوبی پنجاب کے اضلاع کو ترقی میں زبردست مدد ملے گی اور ضلع وہاڑی بھی ملنے والے فنڈز کی وجہ سے تاریخی ترقی کریگا انہوں نے کہا کہ عوام سے کیئے گئے وعدے پورے کرنا ہمارا مشن ہے اوراس سلسلے میں جلد ہی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار میلسی آئیں گے اور مختلف منصوبوں کا اعلان کریں گے جبکہ میلسی کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام کی رفتار تیز کر دی گئی ہے جلد ہی عوام کو خوش گوار تبدیلی نظر آئیگی اس موقع پر حیدر خان، سید اظہر عباس بخاری، میاں عاصم ارائیں، زبیر خان جوئیہ، عرفان خان کھچی، ملک سجاد حسین، ملک امیر بخش، محبوب احمد لکھیسر، جاوید خان جوئیہ، ملک محمد حبیب، افتخار احمد بھٹہ، حافظ محمد اصغر، چوہدری خالد حسین، حیدر شاہ، سمیت دیگر بھی موجود تھے بعد ازاں چودھری محمد اسلم گجر کی ان کے گھر عیادت کی اس موقع پر چوہدری محمد اسلم گجر نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی کو اپنے محلہ گلی کچا کوٹ، محلہ گؤ شالہ میں سیوریج اور دیگر مسائل کی نشاندہی کرائی جس صوبائی وزیر جہانزیب خان نے ان مسائل جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

جہانزیب کھچی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -