نشتر،کرونا مریض کم، متعدد ڈاکٹرز کو متعلقہ شعبوں میں ڈیوٹی کرنیکا حکم 

  نشتر،کرونا مریض کم، متعدد ڈاکٹرز کو متعلقہ شعبوں میں ڈیوٹی کرنیکا حکم 

  

  ملتان (وقا ئع نگار) کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی کے بعد نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے بنیادی سائنسز کے ڈاکٹروں کو 11 اگست سے نشتر ہسپتال سے دوبارہ متعلقہ شعبوں میں ڈیوٹی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں پرنسپل نشتر میڈیکل کالج(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

 پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین خان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔جسکے مطابق کرونا وباء  کے دوران نشتر ہسپتال کے مختلف وارڈز میں ڈیوٹی دینے والے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے بنیادی سائنسز مضامین کے ڈاکٹروں کو انکے شعبوں میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے کہا ہے کہ پی ایم اے ملتان ان ڈاکٹروں کی واپسی کے لئے مسلسل کوشاں تھی۔کورونا وائرس کے مریضوں کی روز بروز کم ہوتی تعداد کے سبب بنیادی سائنسز مضامین کے ڈاکٹروں کو انکے متعلقہ شعبوں میں واپس بھجوایا جارہا ہے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -