خانپور،سرائیکی رہنما عاشق بزدار کے اعزاز میں تقریب پذیرائی
خان پور( نامہ نگار)صوبے کی منزل دور نہیں،بہت جلد خوشخبریاں ملیں گی،عاشق بزدار کی وسیبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سرائیکی رہنماء عاشق بزدار کے اعزاز میں تقریب پذیرائی کے موقع پر کیا گیا۔تقریب کا اہتمام سرائیکستان قومی کونسل دھریجہ نگر کی طرف سے کیا گیا۔صدارت ممبر صوبائی اسمبلی میاں شفیع محمد نے کی(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
،میزبانی کے فرائض ظہور دھریجہ نے سرانجام دئیے۔سٹیج سیکرٹری سرائیکی شاعرسعید ثروت تھے۔تقریب سے سردار منظور خان دریشک ایڈووکیٹ،راشد عزیز بھٹہ،نور تھہیم ایڈووکیٹ،فرید ساجد لغاری،طارق اسماعیل خان احمدانی،جاماسلم،مظہر سعید گوپانگ،واحدبخش گلفاد،قسور خان دریشک مقصود دھریجہ،نذیر بزمی،شاہد دھریجہ،ا?صف دھریجہ ودیگر نے خطاب کیا۔میاں شفیع محمد نے کہا کہ عاشق بزدار سرائیکی وسیب کا سرمایہ ہیں،پچاس سالہ ادبی،ثقافتی اور سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ برملا کہتا ہوں کہ پاکستان کیلئے بزدار قبیلہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،صوبے کی منزل دور نہیں،وسیب کے لوگوں کو ان کا حق ضرور ملے گا۔مہمان خصوصی عاشق بزدارنے کہا کہ سرائیکی صوبے کیلئے وسیب کو پچاس سالہ جدوجہد لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔انہوں نے کہا کہ دھریجہ نگر نے ا?ج پار اْروار کو ایک کردیا ہے،صرف رحیم یارخان اور ڈی جی خان کے فاصلے ختم نہیں ہوئے بلکہ وسیب متحد ہوچکا ہے اور ٹانک تا پاکپتن سرائیکی وسطن سرائیکی وطن کے نعرے بلند ہورہے ہیں۔منظور خان دریشک نے کہا کہ صوبے کے بغیر مسئلے حل نہیں ہوسکتے۔سرائیکی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین راشد عزیز بھٹہ نے کہاکہ چولستان پر قبضہ بردشات نہیں کرین گے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ چولستان میں لینڈ مافیا کا سرپرست ہے اور مقامی ا?بادوں پر ظلم کے پہاڑ توڑرہا ہے اور وہ لسانی فسادات کرانا چاہتا ہے،ہمارا عمران خان،عثمان بزدار سے مطالبہ ہے کہ طارق چیمہ کی سرپرستی ختم کی جائے اور مقامی لوگوں کو انصاف مہیا کیا جائے۔نور تھہیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ دیوان فرید میں تحریف کرکے شہر بھنبھور کی بجائے تخت لاہور لکھنے والوں کو شکست ہوچکی ہے۔ماہرفریدیات فرید ساجد خان لغاری نے کہا کہ خواجہ فرید پر بہتان طرازی کرنیوالے خود منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔آخر میں قرار دادیں منظور کی گئیں جس میں مطالبہ کیا گیا کہ وسیب کی شناخت کے مطابق صوبہ سرائیکستان بنایا جائے۔وسیب میں انجیئرنگ میڈیکل اور زرعی یونیورسٹیاں بنائی جائیں،وسیب کے دیگر شہروں کے ساتھ ساتھ خان پور کیڈٹ کالج کی تعمیر مکمل کی جائے،خان پور ضلع بحالی کے ساتھ ساتھ وسیب میں نئے اضلاع اور نئے ڈویڑن بنائے جائیں،سی پیک کے تحت وسیب میں ٹیکس فری انڈسٹریل زون قائم کی جائے۔
پذیرائی