حکومت اپوزیشن پر الزام تراشی کے بجائے کارکردگی دکھائے، ممتاز علی چانگ

  حکومت اپوزیشن پر الزام تراشی کے بجائے کارکردگی دکھائے، ممتاز علی چانگ

  

 رحیم یارخان(بیورو رپورٹ )پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم پی اے سردارممتازعلی چانگ نے کہاہے کہ حکومت اپنی ناکامیوں کوچھپانے کے لیے اپوزیشن پرالزام تراشی کرنے کی بجائے عوامی عدالت میں اپنی کارکردگی پیش کرے، انتخابات کے دوران بلندوبانگ دعوے(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

 کرنے والے عوام کے گلے پڑگئے، نااہل اورنالائق حکومت کی بچگانہ پالیسیوں سے ملکی معیشت تباہی کاشکارہوچکی ہے، موجودہ حکومت کے لاروے سیاستدان پیپلزپارٹی کی تاریخ سے ناواقف ہیں، پیپلزپارٹی کی جڑیں عوام سے براہ راست جڑی ہوئی ہیں،حکومت کے جانے کاوقت قریب ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزبیلجیم چوک میں واقع   فارمیسی کے افتتاح کے موقع پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ سردارممتازعلی چانگ نے کہاکہ حکومت کی ڈنگ ٹپاؤپالیسیوں کے باعث ملکی معیشت تباہ حالی کاشکارہے، عوام کے کاروباربالکل ختم ہوچکے ہیں، اس موقع پرپیپلزپارٹی کے رہنماء  سردارعبدالستارچانگ، ارسلان سہیل اختر، کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے رہنماء  علی احمداورسیاسی سماجی اورتاجران کی ایک کثیرتعدادموجودتھی۔

ممتاز چانگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -