خانیوال، جگہ جگہ گندگی،تعفن سے شہریوں کی سانسیں بند، صورتحال سنگین

   خانیوال، جگہ جگہ گندگی،تعفن سے شہریوں کی سانسیں بند، صورتحال سنگین

  

 خانیوال (نمائندہ پاکستان) عیدالاضحی پر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے صفائی کے بڑے بڑے ہوا کی نظر ہوگئے، اعوان چو ک پر بڑے بڑے دیو ہیکل نما کوڑا کرکٹ کے ڈھیر ضلعی انتظامیہ کا منہ چڑھانے لگے،   تفصیل کے مطابق عید الاضحی پر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

 صفائی کے بلند بانگ دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی کے ترجمان کے مطابق خانیوال شہر درجنوں ملازمین عید کے روز قربانی کے جانوروں کی الائیشوں کو رہائشی علاقوں سے اٹھا کر تلف کریں گے اور اسلسلہ میں بلدیہ خانیوال کے ملازمین کی ڈیوٹیاں بھی لگائی گئی لیکن بلدیہ عملہ خانیوال نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تمام صفائی کے دعوؤں کی نفی کرتے ہوئے اعوان چوک پر جانوروں کی الائیشوں اور کوڑا کرکٹ کے دیو ہیکل ڈھیر لگا دیئے جس کے باعث علاقہ میں تعفن پھیل گیا اور اہل علاقہ کا زندگی گزارنا اجیرن ہوگیا ہے۔شہریوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ٹی ایم اے عملہ صرف پٹرول بچانے کے چکر میں پوری ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پاگل بنارہے ہیں جبکہ ہم نے انہیں یہاں رہائشی آبادی میں جانوروں کی الائیشیں پھینکنے سے منع بھی کیا ہے لیکن کسی نے ہماری ایک نہ سنی ہے اب یہاں سانس لینا بھی محال ہے۔ اہل علاقہ نے مزید کہاکہ اس صورتحال میں علاقہ میں وبائی امراض کی وباء پھوٹ کا شدید خدشہ ہے جس سے بڑے پیمانے پر لو گ متاثر ہوں گے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ صرف دکھاوے کیلئے سڑکوں کی دھلائی کررہی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر صرف ایک گھنٹہ تو اعوان چوک پر گزاریں انہیں ہماری مشکلات کا اندازہ ہوجائیگا۔عوامی سماجی حلقوں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے کمشنر ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سنگین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -