یوم استحصال کشمیر، اسلامیہ یونیورسٹی میں آج سیمینار، مشعال ملک مہمان خصوصی 

  یوم استحصال کشمیر، اسلامیہ یونیورسٹی میں آج سیمینار، مشعال ملک مہمان ...

  

  بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایت پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں یوم استحصال کشمیر اور جشن آزادی کی تقریبات بھر پور انداز سے منائی جائیں گی۔ جشن آزادی کی تمام تقریبات کو مظلوم کشمیریوں (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

 سے اظہار یکجہتی کے طور پرترتیب دیا جائے گا۔ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر خصوصی ویبینار منعقد ہوگا۔ وائس چانسلر کی زیر صدارت اس سیمینار میں کشمیر ی رہنما مشعال یاسین ملک مہمان خصوصی ہوں گی۔ شرکاء میں سابق پرنسپل گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان و گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج بہاول پورپروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، پارلیمنٹرین سید تابش الوری، چیئرمین شعبہ پاکستان اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی،شعبہ پولیٹیکل سائنس کی پروفیسر ڈاکٹر یاسمین روفی، صدر پریس کلب بہاول پورنصیر احمد ناصر اورجرنلسٹ و کالمسٹ ظفر سندھو ہوں گے۔ سیمینار کی نظامت ڈپٹی کنڑولر نیوز ریڈیو پاکستان و ایلومینائی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سجاد پرویزکریں گے۔5 اگست کو یونیورسٹی اساتذہ، طلباء اور ملازمین ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔”کشمیریوں پر بھارتی جارحیت اور محاصرے کا ایک سال“ کے موضوع پر طلبا وطالبات کے مابین مصوری کا مقابلہ بھی منعقد ہوگا۔ یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اور یونیورسٹی فائن آرٹس سوسائٹی کے زیر اہتمام تصویری مقابلے منعقدکئے جائیں گے۔ یونیورسٹی ڈیبیٹنگ سوسائٹی کشمیریوں نوجوانوں کے جذبہ حریت کے موضوع پر طلبا وطالبات کے مابین آن لائن تقریری مقابلہ کا اہتمام کرے گی۔ شعبہ مطالعہ پاکستان پاکستان تحریک آزادی کے موضوع پر آن لائن لیکچر کا اہتمام کرے گا۔ شعبہ ٹورازم سکول آف مینجمنٹ،بزنس اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز پاکستانی معیشت کے فروغ میں سیاحتی صنعت کے کردار پر آن لائن سیمینار منعقد کرے گا۔ جشن آزادی کی مرکزی تقریب 14اگست کو عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پروائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب پرچم کشائی کریں گے۔ اس تقریب کے دوران کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کا خصوصی خیال رکھا جائے گا جس کی نگرانی شعبہ آکیوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ کرے گا۔ تمام کیمپسز میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے خصوصی بینرز آویزان کیے جائیں گے جبکہ یوم آزادی کے موقع پر تمام عمارات پرچراغاں کا اہتمام بھی کیاجائے گا۔

مہمان خصوصی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -