علاقائی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے  کارلائیں گے، طاہر اقبال چوہدری

علاقائی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے  کارلائیں گے، طاہر اقبال چوہدری

  

کرم پور (نمائند ہ پاکستان) ممبر قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل اور علاقائی ترقی کیلئے(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

 تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔صحت تعلیم،ناکاسی آب اور بجلی کی فراہمی اولین ترجیع ہے۔حلقہ این اے164میں ایک ہزار سے زائد بجلی کی سکیمں مکمل کرکے کڑوروں روپے کے دیگر ترقیاتی منصوبے مکمل کرائیں ہیں۔گرڈاسٹشن کرم پور میں ہائی پاور ٹرانسفامر اور حسن شاہ فیڈر کی منظوری حکومت نے دے دی ہے ۔یہ بات انہوں نے چیئرمین عشرو زکوٰۃ کمیٹی راؤ محمد مبین،راؤ محمد سلیم،کے دفتر میں پارٹی کارکنان اور تاجران سے ملاقات میں بتائی۔اس موقع پر چوہدری سجاد امین،چوہدری خالد،مولوی حنیف ربانی،بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ کرم پور میں سوئی گیس کی فراہمی اور دیگر کئے گئے وعدے پورے کرائے جائیں گے۔

طاہر اقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -