ٹھٹھہ قریشی،دریائے چناب میں  ڈوبنے والے نوجوان کی لاش برآمد

  ٹھٹھہ قریشی،دریائے چناب میں  ڈوبنے والے نوجوان کی لاش برآمد

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار)مظفرگڑھ علی پور روڈ پر ٹھٹھہ قریشی کے قریب واقع سپر نمبر 5 پر گزشتہ روز ایک شخص دریائے چناب (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

کراس کرتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہو گیا تھا.ریسکیو زرائع کے مطابق دو روز قبل ٹھٹھہ قریشی کے قریب ایک شخص دریا کراس کرتے ہوئے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور پھسل کر گہرے پانی میں  ڈوب کر لاپتہ ہو گیا تھا۔ جس کی تلاش کے لیے ریسکیو سرچ آپریشن گزشتہ روز سے سے  جاری تھا۔ مسلسل دو روز سے ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن جاری رکھتے ہوئے ڈوبنے والے شخص وحید ولد محمد صدیق عمر 25 سال کی نعش کو تلاش کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ھے۔

برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -