رحیم یارخان:چوری کی8وارداتیں  شہریوں کو لاکھوں روپے کانقصان

  رحیم یارخان:چوری کی8وارداتیں  شہریوں کو لاکھوں روپے کانقصان

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) چوری کی 8 وارداتوں میں ملزمان نقدی‘ طلائی زیورات‘ موٹر سائیکل اور مویشی چرا کر فرار(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

‘مالکان کی رپورٹ پر مقدمات درج۔ تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات نورے والی کی رہائشی صوبیہ رضا کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان فائق وغیرہ نے 7 ہزار روپے کی نقدی‘ طلائی زیورات اور دیگر سامان چرا لیا‘ دوسری واردات راجن پور کے رہائشی محمد آصف کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزمان محمد اسلم وغیرہ نے 1 لاکھ 18 ہزار 200 روپے کی نقدی اور 2 موبائل فون چرا لیے‘ تیسری واردات موضع قسمانی کے رہائشی ککہ خان کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان عبدالرزاق وغیرہ نے 1 لاکھ 28 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات اور موبائل فون چرا لیا‘ چوتھی واردات خان بیلہ کے رہائشی مظہر حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان غلام محمد وغیرہ نے 12 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چرا لیا‘ پانچویں واردات مہاجر کالونی کے رہائشی محمد حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 50 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ چھٹی واردات چونگی نمبر 10 کے رہائشی عرفان حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 30 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ ساتویں واردات سلیم ٹاؤن کے رہائشی خواجہ رحمت کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 85 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا جبکہ آٹھویں واردات چک 5 کے رہائشی شنکر لعل کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان اتما رام نے 1 لاکھ 18 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لئے اور فرار ہوگئے‘مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

نقصان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -