وزیراعلیٰ سے چوہدری محمد صفدر گجر  کی ملاقات، دورہ وہاڑی کی دعوت قبول

  وزیراعلیٰ سے چوہدری محمد صفدر گجر  کی ملاقات، دورہ وہاڑی کی دعوت قبول

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)وزیراعلٰی پنجاب سردارعثمان بزدارنے دورہ وہاڑی کی دعوت قبول کرلی سردارعثمان بزدار(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کا معیارزندگی بلندکرنے کاتہیہ کئے ہوئے ہے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کاقیام اسی سلسلہ کی کڑی ہے اس سے جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل انکی دہلیزپرحل کرنے میں مدد ملے گی وہ گزشتہ روزضلعی چئیرمین اوورسیزپاکستانی چوہدری محمدصفدرگجرسے اپنے ساتھ ملاقات کے موقع پرگفتگو کررہے تھے وزیر اعلٰی سردارعثمان بزدارکاکہناتھاکہ سابقہ حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کی عوام سے سوتیلی ماں جیساسلوک کیامگراب وقت آگیاہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں اوران کی محرومیوں کاخاتمہ ممکن ہو اس موقع پرچوہدری صفدرگجر نے وزیراعلی کو کوروناکے خلاف بہترین حکمت عملی اختیارکرنے پرخراج تحسین پیش کیااوساتھ دورہ وہاڑی کی دعوت بھی دی جسے وزیراعلٰی سردارعثمان بزدارنے قبول کرتے ہوئے آئندہ ہفتے دورہ وہاڑی کاوعدہ کیااس موقع پر کمال اخترگجربھی موجودتھے۔

دعوت قبول

مزید :

ملتان صفحہ آخر -