پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں  مسئلہ کشمیر پر متحد، ذیشان گورمانی

         پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں  مسئلہ کشمیر پر متحد، ذیشان گورمانی

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی نے کہا ہے کہ پوری کشمیری قوم بھارت کے 5 اگست کے(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

 یکطرفہ اقدامات کو یکسر مسترد کر چکی ہے،پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر متحد ہیں، بھارت جبر اور قید و بند کی اذیتوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتا،ضلع مظفر گڑھ کے ارکان اسمبلی اپنے 2سالہ دور اقتدار میں اپنے حلقہ کیلئے کوئی بھی میگا پروجیکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے،وزیراعلی سے ملاقاتوں کی سیلفیوں سے عوام مطمئن نہیں، عوام کارکردگی چاہتے ہیں،ان خیالات کا ااظہار انہوں نے عید ملنے کیلئے آنے والے عمائدین علاقہ اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ کشمیری مقبوضہ کشمیرمیں 5 اگست کے غیر آئینی، یکطرفہ بھارتی اقدامات مسترد کرچکے ہیں،پاکستان نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوہرعالمی فورم پربے نقاب کیا ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت سرکارکی ہندتواپالیسی کشمیریوں بلکہ خطے کے امن کیلئے خطرات کاباعث ہے، آج پوری دنیا کے سامنے بھارت سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکاہے۔

ذیشان گورمانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -