پوری قوم آج کشمیریوں سے مکمل اظہاریکجہتی کرے، دوست مزاری 

   پوری قوم آج کشمیریوں سے مکمل اظہاریکجہتی کرے، دوست مزاری 

  

 راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سرداردوست محمد مزاری نے یوم استحصال کے حوالے سے جاری اپنے بیان میں کہا۔5اگست کو بھرپور طریقے سے یوم استحصال منا یاجائے گا،ہم پوری دنیاکو بتانا چاہتے ہیں بھارت کس طرح(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

 کشمیر یوں پر ظلم کر رہا ہے۔وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر جا کر شکرانے کے نفل ادا کریں گے کشمیری جھکیں گے نہ پاکستانی افواج پیچھے ہٹیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر یوں کی حق آزادی کی تحریک میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔ہم اس دن دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں جس طرح کشمیر کا مقدمہ لڑا اس کی مثال نہیں ملتی۔5اگست تاریخ کا سیا ہ دن ہے،پوری قوم 5اگست کوکشمیر یوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرے،کشمیر یوں کو بتانا ہے کہ پاکستانی قوم آپ کی ساتھ ہے۔کشمیری جرات وبہادری سے بھارتی ظلم وبربریت کا سامنا کر رہے ہیں،کشمیر یوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔کشمیر یوں کی آزادی تک یہ جنگ جاری رہے گی۔

دوست مزاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -