مہنگائی بحران، حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع، مخدوم احمد محمود
ملتان(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجابی کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن و چیف کوواڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادرشاھین اور سئنیر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم کے ہمراہ حکومتی آمرانہ انتقامی (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
کارروائیوں سمیت غریب کش اقدامات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کاونٹ ڈاون شروع ہوچکا اسے گرانا کوئی مشکل کام نہیں۔پیپلز پارٹی نے آمروں کا مقابلہ کیا کٹھ پتلی کوئی چیز نہیں بہتر ہوگا قوم پر مسلط ٹولے کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے حکومت سیاسی مخالفین کی گرفتاریوں سے ناکامیاں نہیں چھپا سکتی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے سیاسی انتقام جمہوریت نہیں آمریت ہے۔نالائق حکمرانوں پر اپوزیشن کا خوف طاری ہے جنہوں نے غریبوں سے جں ینے کا حق بھی چھین لیا۔جھوٹے مقدمات دھمکیاں گرفتاریاں عوام کو روک نہیں سکتیں۔دو سال میں مہنگائی و بے روزگاری میں ریکارڈ اضافہ کر کے عوام کا بھرکس نکالنے،کشمیر کا سودا کرنے، سب سیکرٹریٹ کے نام پر جنوبی پنجاب کی عوام کو دھوکہ دینے والی تبدیلی سرکار کے خلاف اور جغرافیائی و سیاسی سطح پر ملتان کی اہمیت کو ختم کرنے والے تحریک انصاف کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے خلاف پورے جنوبی پنجاب کی عوام سمیت پیپلزپارٹی بھی سراپا احتجاج ہے اور ہم سیکرٹریٹ نہیں جنوبی پنجاب کی عوام کی خواہش کے مطابق الگ صوبہ چاہتے ہیں اور الگ صوبہ پیپلزپارٹی عوامی طاقت سے اقتدار میں ا? کر بنا کر رہے گی پیپلزپارٹی کے جیالے ا?ج بھی بھٹوازم کے پیروکار اور بانی چیئرمین قائد عوام شھہید ذوالفقار علی بھٹو، شھید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے بعد چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑے ہیں اور مرتے دم تک ساتھ نبھائیں گے تبدیلی سرکار کی عوام دشمن و ملک دشمن پالیسیوں کے خلاف اب پیپلزپارٹی کے جیالے ہر یونین کونسل سے نکلیں گے اور بھرپور سیاسی کردار ادا کر کے ملتان کو ایک بار پھر پیپلزپارٹی کا قلعہ بنائیں گے ملتان شہر کی تمام یونین کونسلز کی از سر نو تنظیم سازی کا ا?غاز کر دیا گیا ہے اس کا ا?غاز صوبائی حلقہ 217 سے کیا ہے ا?ج صوبائی حلقہ 217 کی تمام یونین کونسل کی تنظیم مکمل ہو چکی بہت جلد باقی تمام شہر کی یونین کونسل کی تنظیم سازی کا عمل مکمل کر کے جیالے جب کشمیر کا سودا کرنے، جنوبی پنجاب کی عوام کو دھوکہ دینے، مہنگائی و بے روزگاری کا طوفان برپا کر کے عوام کو خون نچوڑنے والی تبدیلی سرکار کے خلاف میدان میں ا?ئیں گے تو تبدیلی سرکار کے اناڑی کھلاڑی میدان چھوڑ کر بھاگ جائیں گے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی ملتان سٹی صدر کی صدارت میں ہونے والے پیپلز سٹی سیکرٹریٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ملک نسیم حسین لابر، جنرل سیکرٹری اے ڈی بلوچ، سینئر نائب صدر ساجد بلوچ، سٹی صدر خواتین ونگ عابدہ بخاری، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران، نائب صدور ملک الطاف وینس، نعیم شہزاد بھٹی، مشتاق بلوچ، نذر محی الدین بھٹہ، پی وائی او کے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک ندیم اختر، عہدیدران صوبائی حلقہ جات شمشاد سیال، ملک افتخار علی، ملک ذوالفقار بھٹہ، عرفان انصاری، رمضان کمبوہ، ارشد بھٹہ، قیوم بھٹی، عاشق علی، مطلوب بخاری، فیاض کمبوہ، غوث محی الدین بھٹہ و دیگر نے کیا اجلاس میں باہمی مشاورت سے ملتان شہر کی تمام یونین کونسل کی از سر نو تنظیم سازی کا فیصلہ کر کے تمام صوبائی حلقوں کے عہدیدران کو سٹی صدر ملک نسیم لابر کی سربراہی میں جلد تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا اجلاس میں کشمیر میں بھارتی جارحیت و بربریت کے خلاف تبدیلی سرکار کی خارجہ پالیسی کو مکمل طور پر ناکام قرار دیا گیا اور وزیر خارجہ کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا اور مقررین نے کہا کہ مودی جو کہ کشمیری مسلمانوں کا ازلی دشمن ہے مودی کی جیت کو کشمیر کی فتح قرار دینے والے وزیراعظم عمران خان کی سوچ کی پیروی کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی سطح پر کشمیر کا کیس کمزور کیا ا?ج بنگلہ دیش، نیپال، مالدیپ، سری لنکا یہ سب ممالک بھارت کے خلاف ہیں لیکن تبدیلی سرکار خارجی سطح پر ان ممالک سے تعلقات بہتر بنانے میں بھی ناکام نظر آ رہی ہے۔
احمد محمود