ٹوکن ٹیکس گاڑیوں کا اگست تک ادائیگی کرنے پر جرمانہ معاف

ٹوکن ٹیکس گاڑیوں کا اگست تک ادائیگی کرنے پر جرمانہ معاف

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس پنجاب وجیہ اللہ کنڈی نے ڈی وی آر ایس اور اے ایم ایس نظام کو مزید فعال کرنے سمیت یونیورسل نمبرز کے جلد اجراء کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ای پیمنٹ کے ذریعے ٹیکس ریکوری کے مثبت نتائج سامنے(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

 آئے ہیں ای پیمنٹ نظام سے براہ راست ٹیکس ادائیگی سے نہ صرف ٹیکس گزاروں کو 15 سے 25 فیصد تک ریلیف ملا ہے بلکہ ایجنٹ مافیا کی بھی حوصلہ شکنی ہوئی ہے یہ بات انہوں نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے ڈائریکٹرز سے آن لائن میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے ڈائریکٹر ایکسائز ملتان عبداللہ خان جلبانی نے میڈیا کو میٹنگ کے حوالے سے بتایا کہ سیکرٹری ایکسائز پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے تعطل کا شکار سمارٹ کارڈز 45 دنوں میں کلیئر کرنے سمیت نمبر پلیٹس بھی جلد ڈلیور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے علاوہ ازیں پراپرٹی سروے جو کورونا وباء  کی وجہ سے موخر کردیا گیا تھا آئندہ 15 دنوں میں شروع کیا جارہا ہے جس میں پانچ سال کے لیئے نئی تعمیرات سمیت شہر کے تمام تجارتی مراکز و مارکیٹوں اور پلازوں کی ازسر نو اسسمنٹ کی جائیگی اور پراپرٹی ٹیکس نوٹسز جلد ڈور ٹو ڈور فراہم کیئے جائیں گے انہوں نے مزید بتایا کہ سیکرٹری ایکسائز پنجاب نے ملتان ڈویڑن میں ٹوکن ٹیکس کی بذریعہ ای پیمنٹ و کاونٹرز وصولی حوصلہ افزاء  رہی ہے جو کہ رواں مالی سال کے ماہ جولائی کے مقررہ ہدف 6 کروڑ کے مقابلے میں 11 کروڑ روپے ہوئی ہے۔

جرمانہ معاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -