ملتان،ڈکیتی، چوری کی متعدد وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

     ملتان،ڈکیتی، چوری کی متعدد وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

  

  ملتان (وقا ئع نگار) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ قطب پور کے علاقے (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

ناگ شاہ عبدالطیف سے نامعلوم شخص نے اسلحہ کی نوک پر نقدی و موبائل مالیت47ہزار چھین کر لیگیا، تھانہ بی زیڈ کے علاقے ڈیہڑ چوک سے عبدالستار سے دو مسلح ڈاکو نقدی و موبائل مالیت8ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے ڈی بلاک سائرہ بانو کیگھر چار نامعلوم افراد نے داخل ہوکر اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر نقدی و طلائی زیورات مالیت3لاکھ90ہزار لیگئے، تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے النگ بوہڑ گیٹ سے فہد سے دو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل مالیت23ہزار5سولیگئے، تھانہ ممتازا?باد کے علاقے بہاولپور بائی پاس سے اقبال حسین کی جیب سے نامعلوم رکشہ ڈرائیور اور اس کا ساتھی نقدی 60ہزار، تھانہ گلگشت کے علاقے ڈوپٹہ مارکیٹ عاصم کی بیوی سے دو نامعلوم خواتین پرس سے نقدی و زیور مالیت 85ہزار، تھانہ الپہ کے علاقت نواب پور اول امجد ظہور کے دفتر سے نقدی و موبایل مالیت 1لاکھ 54ہزار، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے دولت گیٹ محمد جواد کی موٹرسائیکل، تھانہ دولت گیٹ کے علاقے امام بارگاہ حیدریہ شیر علی کا موبائل مالیت20ہزار، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے جلال ا?باد شفاعت کیگھر سے سامان مالیت1لاکھ 30ہزار جبکہ تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقیپرانی غلہ منڈی محمد عمران کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔

نقصان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -