بس کی ٹکر سے نوجوا ن جاں بحق، کرنٹ نے دکاندار کی جان لے لی

   بس کی ٹکر سے نوجوا ن جاں بحق، کرنٹ نے دکاندار کی جان لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 وہاڑی، فتح پور(بیورو رپورٹ، نامہ نگار، سٹی رپورٹر)بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا عامر دکان شفٹ کرنے کے دوران بجلی کی تار شٹر کے ساتھ لگ گئی، شٹر(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)
 کو ہاتھ لگاتے ہی بجلی کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا۔  چک نمبر 105/ML کے رہائشی ناصر کلاتھ ہاؤس مین بازار والے کا چھوٹا بھائی محمد عامر جو کہ مین بازار فتح پور میں کپڑے کا کاروبار کرتا تھا گزشتہ روز دوکان شفٹ کرنے کے دوران سامان وغیرہ نکال رہا تھا کہ اسی دوران بجلی کی تاریں دکان کے شٹر کے ساتھ ٹکرا گئی، انجانے میں محمد عامر نے شٹر کو اٹھانے کے لیے ہاتھ لگایا تو بجلی کا کرنٹ لگ گیا جس کی وجہ سے محمد عامر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، نوجوان کی نا گہانی موت پر اہل علاقہ نے انتہائی افسو س کا اظہار کیا  ہے بوریوالہ روڈپرچک نمبر 5ڈبلیو بی کے قریب موٹر سائیکل سوارتیزرفتاربس کی زد میں آکرایک بھائی جاں بحق دوسراشدیدزخمی ہوگیا بس کاڈرائیوربس چھوڑکرموقع سے فرارہوگیا۔  نواحی گاؤں 5ڈبلیوبی کارہائشی22 سالہ ارسلان اپنے چھوٹے بھائی کے ہمراہ موٹر سائیکل پرسوارہوکرگھرنکل کرجیسے ہی روڈپر آیا تو لاہور کی طرف سے آنے والی تیزرفتاربس کی زدمیں آگیاجس کے نتیجہ میں ارسلان موقع پرجاں بحق ہوگیابس کاڈرائیورحادثہ کے بعدبس موقع پرچھوڑکر فرار ہوگیا ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ارسلان کی لاش اوراس کے زخمی بھائی کوڈی ایچ کیوہسپتال شفٹ کردیاجبکہ پولیس تھانہ صدرنے بس قبضہ میں لے کرکاروائی شروع کردی ہے۔ موٹر سائیکلوں میں تصادم کے دوران نہر میں گرکر ڈوب جانے والی خاتون کی لاش نکال لی گئی، گز شتہ روز چک نمبر 90 ایم ایل ہیڈ 48 کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 22 سالہ مقدس نہر میں گرکر ڈوب گئی تھی، ریسکیو 1122 نے سرچ آپریشن جا ری رکھا،دو روز قبل ڈوب جانے والی خاتون کی لاش کو تلاش کر کے ریسکیو ٹیم نے لواحقین کے حوالے کر دیا۔
کرنٹ