وہوا، بجلی مسائل سے نجات کیلئے منی گریڈ اسٹیشن قائم کرنیکی تیاریاں 

       وہوا، بجلی مسائل سے نجات کیلئے منی گریڈ اسٹیشن قائم کرنیکی تیاریاں 

  

 وہوا(نمائندہ پاکستان) وہوا کے شہریوں کو بجلی کے مسائل سے چھٹکارہ دلانے کے لیے منی گرڈ اسٹیشن قائم کیا جائے گا جس کے لیے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرکے منصوبہ کی منظوری لی جائے گی جبکہ شہر بھر کے ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن کا عمل بھی ایک ہفتہ کے اندر مکمل کرلیا جائے گا یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے خواجہ شیراز محمود نے میپکو سب ڈویڑن دفتر(بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

 وہوا میں ایکسیئن میپکو تونسہ شریف محمد یاسر خان کے ہمراہ کھلی کچہری کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ سٹی فیڈر وہوا کے طوفان بادوباراں سے گرنے والے بجلی کے 124 پولز پہنچ چکے ہیں جبکہ محکمہ واپڈا کے ماہرین کی ٹیم بھی گرڈ اسٹیشن نوراحمد والی پہنچ چکی ہے جو چند گھنٹوں کے اندر نوراحمد والی فیڈر سے وہوا کے شہریوں کو بجلی کی سپلائی کو یقینی بنائے گی جس سے نہ صرف لو وولٹیج کا خاتمہ ہوگا بلکہ گذشتہ کئی روز سے جاری پینے کے صاف پانی کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا کھلی کچہری میں صارفین کی جانب سے ایس ڈی او اور میپکو سب ڈویڑن کے دیگر عملہ کی جانب سے ناروا رویہ اپنانے اور اووربلنگ کی جانے کی شکایت پر انہوں نے کہا کہ وہ اپنی حلقہ کی عوام سے واپڈا حکام کے اس طرح کے سلوک کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے اگر میپکو ملازمین نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو ان کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لانے کے لیے میپکو چیف سے بات کروں گا اس موقع پر ایکسیئن میپکو تونسہ شریف محمد یاسر خان نے بتایا کہ بارش سے متاثرہ این اے والی فیڈر کے گرنے والے پولز نصب کرلیے گئے ہیں اسے آج شام تک چالو کردیا جائے گا جبکہ وہوا سٹی فیڈر پر کل سے کام شروع کردیا جائے گا اور سٹی فیڈر سے بجلی کی بحالی کو ایک ہفتہ کے اندر یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ایم این اے خواجہ شیراز محمود کے احکامات کی  روشنی میں بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے میپکو سب ڈویڑن وہوا میں فورسن پرسنز کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی جو سب ڈویڑن وہوا کے بجلی مسائل اور ان کے حل کی پراگریس سے متعلق فوری طور پر مجھے آگاہ کریں گے انہوں نے کہا کہ صارفین کی تمام جائز شکایات کا ازالہ فوری طور پر ممکن بنانے کے لیے بروقت اقدامات کیے جائیں گے۔

تیاریاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -