پنشنرز، بہبود، ڈیفنس اور ریگولرانکم سر ٹیفکیٹس کے شرح منافع میں اضافہ

پنشنرز، بہبود، ڈیفنس اور ریگولرانکم سر ٹیفکیٹس کے شرح منافع میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 36درجہ پوائنٹس کا اضافہ کرکے شرح منافع 9.96سے بڑھا کر 10.32فیصد کردی گئی ہے۔ پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس پر شرح منافع میں 36 درجہ پوائنٹس کا اضافہ کرکے شرح منافع 9.96سے بڑھا کر 10.32 فیصد مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 34 درجہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور شرح منافع 8.11 فیصد سے بڑھا کر 8.45 فیصد مقررکی گئی ہے۔ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 19درجہ پوائنٹس کا اضافہ کرکے شرح منافع 7.61فیصد سے بڑھا کر 7.80 فیصد کی گئی ہے۔سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ اکاؤ نٹس پر شرح منافع میں 18 درجہ پوائنٹس کی کمی کرکے شرح منافع 7.05فیصد سے کم کرکے 6.87 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ نئی شرح منافع کا اطلاق 4 اگست سے ہوچکا ہے۔
شرح منافع

مزید :

علاقائی -