مظفر گڑھ: وین اور کار میں تصادم، خواتین سمیت 6مسافرجاں بحق، 15زخمی
مظفر گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک) مظفر گڑھ میں مسافر وین اور کار میں تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت 6 مسافر جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے مظفر گڑھ میں جھنگ روڈ پر اڈا خدائی بنگلا کے قریب مسافر وین اور کار میں تصادم ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 3 خواتین سمیت 6 مسافر جاں بحق اور 15افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو دیہی مرکز صحت رنگپور اور ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفر گڑھ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مسافر وین احمد پور سیال سے ملتان کی جانب جا رہی تھی۔
حادثہ