ڈاکوؤں نے ایک ہی رات میں 5گھروں کا صفایا کردیا: گاڑیاں، موٹرسائیکلیں چوری

ڈاکوؤں نے ایک ہی رات میں 5گھروں کا صفایا کردیا: گاڑیاں، موٹرسائیکلیں چوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلا ت کے مطابق شمالی چھاونی علاقہ میں ڈاکوؤں نے ہاشم کے گھر سے 7لاکھ 25ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان.گارڈن ٹاون میں ڈاکوؤں نے کے گھر سے عباس 3لاکھ50ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، ستوکتلہ میں ڈاکوؤں نے کامران کے گھر گھس کر1لاکھ 20ہز ار کی نقدی لوٹ لئے.مسلم ٹاون کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے علی احمد کے گھر سے1لاکھ 15ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، شادباغ میں ڈاکوؤں نے مقصود کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا گجر پورہ میں ڈاکوؤں نے رحمت سے35ہزار کی نقدی اور دیگر سامان،باٹا پور کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے وہاب سے15ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،نصیر آباد کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے کاشف سے19 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا جبکہ شاہدرہ اور لیاقت آباد سے گاڑیاں اور سرور روڈ،لٹن روڈ اور لوئر مال سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں لاہور کے تھانہ چوہنگ کی حدود رائیونڈ روڈ پر موبائل شاپ میں چوری کی واردات میں دو چور لاکھوں کا مال لے اڑے چوری واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی نقاب پوش دو چور موبائل شاپ سے 35موبائل فونز، 70ہزار نقدی اور آٹھ لاکھ مالیت کا سامان اڑا لے گئے۔

مزید :

علاقائی -