اشرف آصف جلالی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 اگست تک توسیع

اشرف آصف جلالی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 اگست تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی ڈیوٹی جج بشریٰ انور نے مبینہ طور پرتوہین اہل بیت کے مقدمہ میں ملوث ملزم اشرف آصف جلالی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 اگست تک توسیع کردی ملزم کوماڈل ٹاؤن کچہری کی عدالت میں کورونا خدشات کے پیش نظر پیش نہیں کیا گیا عدالت کو بتایا گیا کہ کورونا ایس او پی پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملزمان کو جیلوں سے عدالتوں میں پیش نہیں کیا جارہا ملزم اشرف آصف جلالی کیخلاف تھانہ سمن آباد پولیس نے 298 ت پ کے تحت مقدمہ درج کررکھاہے جس میں ملزم پر الزام ہے کہ اس نے اہل بیت کے بارے میں مبینہ طور پر توہین کی ہے۔

مزید :

علاقائی -