ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں مبینہ مالی کرپشن، ملزم جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں مبینہ مالی کرپشن، ملزم جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ لاہور میں مبینہ مالی کرپشن کے الزام میں ملزم رفاقت علی کو مزید7روز ہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں فراڈ کے ملزم رفاقت علی کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت کے جج سجاد احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت کو بتایا گیاکہ ملزم نے ملی بھگت سے موضع سادھوکی اور ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں اربوں روپے مالیت کی سینکڑوں کنال زمین شریک ملزمان کے نام منتقل کروائی جس سے حکومت کو اربوں کانقصان ہوا ملزم سے ابھی پوچھ گچھ جاری ہے اس کے مزید ساتھیوں کو گرفتار کرناہے عدالت سے استدعاہے کہ ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم رفاقت علی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -