کم سن بچیوں کیساتھ بداخلاقی کی کوشش کے 3 واقعات
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں کم سن بچیوں کیساتھ بداخلاقی کی کوشش کے واقعات میں خوفناک اضافہ ہو گیا24 گھنٹوں میں کم سن بچیوں سے کیساتھ بداخلاقی کی کوشش کے 3 واقعات رونما تفصیلات کے مطابق تھانہ سبزازار میں 15 سالہ لڑکے نے کمسن لڑکی سے بداخلاقی کی کوشش کی بچی کے شور کی آواز سن کر اہل محلہ نے ملزم فرحان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا پولیس کے مطابق 15سالہ فرحان کپڑوں کے لیس کی دکان میں کام کرتا ہے جبکہ تھانہ کوٹ لکھپت اور ماڈل ٹاؤن جے بلاک میں کم سن دو بچیوں سے بداخلاقی کی کوشش کے دو کیس سامنے آئے پولیس کے مطابق ملزمان،وقاص اور علی اکبر کو پولیس نے گرفتار کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔