طوفانی بارش نے ممبئی شہرڈبو دیا، نظام زندگی معطل،ایمرجنسی نافذ

طوفانی بارش نے ممبئی شہرڈبو دیا، نظام زندگی معطل،ایمرجنسی نافذ

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی شہر ممبئی میں مون سون کی بارشوں نے پچھلے 15 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔شہر میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔دو کروڑ نفوس پر مشتمل شہر ممبئی میں 4 گھنٹوں کے دوران 198 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو 2005 سے اب تک ہونے والی سب سے زیادہ بارش ہے۔بارش کے باعث ممبئی میں نظام زندگی درہم برہم، ٹرینوں کی آمدروفت معطل کردی گئی ہے جب کہ ایمرجنسی سروسز کے علاوہ تمام دفاتر کو بھی بند کردیا گیا ہے۔شہر میں طوفانی بارشوں کے سبب آج کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔بارش کے باعث ایک گھر گرنے سے ماں اور دو بچے پانی میں بہہ گئے۔پولیس نے دو سالہ بچے کو بچا لیا جبکہ سات سالہ بچہ اور اس کی ماں پانی میں بہہ گئے۔شہر میں 10 گھنٹے تک بجلی کی فراہم معطل رہی۔بتایا گیا ہے کہ سوموار کی رات 10 بجے شروع ہونے والی بارش منگل کی صبح 6 بجے جا کر ہلکی ہوئی۔تاہم بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ میڈیا کے مطابق ممبئی میں اب تک 230 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے جب کہ دریا میں پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک تجاوز کر چکا ہے۔مہارا شٹرا کی صورتحال ابتر ہے۔

ممبئی بارش

مزید :

علاقائی -